وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں خاص طور نوجوانوں کا ڈیجیٹل معیشت کا
امبیسڈر بننے کا اعلان کرتے ہوئے اس تحریک سے وابستہ ہر شخص کو بدعنوانی
اور کالے دھن کے خلاف جنگ کا حصہ بتایا ہے۔مسٹر مودی نے آج آکاشوانی سے نشر 'من کی بات'
پروگرام کے ذریعے ہم وطنوں سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آہستہ -آہستہ نقد سے نکل کر ڈیجیٹل لین دین کی
طرف بڑھ رہے ہیں جو ایک اچھا اشارہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 'ڈجی دھن کاروبار کےمنصوبہ ' اور 'لکی کلائنٹ کے منصوبہ ' کو بھاری حمایت مل رہی ہے۔